اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں دو منشیات فروش گرفتار - اننت ناگ ہیروئن ضبط

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کی بدعت کے خلاف جاری مہم کے دوران قصبہ اننت ناگ میں دو الگ الگ ناکوں پر دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات برآمد کی گئی۔ Heroine Recovered in Anantnag

1
1

By

Published : Jan 11, 2023, 12:14 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پولیس چوکی جنگلات منڈی کی ایک ٹیم نے شیوالا مندر کے قریب ایک ناکہ قائم کیا، ناکہ پر تلاشی کاروائی کے دوران شیر پورہ کے رہنے والے خورشید احمد لیگارو ولد غلام حسن لیگارو سے 5 گرام ہیروئین برآمد کیا گیا، مذکورہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ وہیں پولیس چوکی شیرباغ سے ایک اور پولیس پارٹی نے لازبل کراسنگ پر ناکے لگا کر آنچی ڈورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے آصف حسین خان عرف صاحب ڈان ولد غنی خان نامی ایک شخص کو گرفتار کر کے تقریباً 4 گرام ہیروئن اور 190 گرام چرس پاؤڈر برآمد کر لیا۔ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات مخالف مہم میں حکام کو تعاون فراہم کرنے کی تلقین کی ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: منشیات سمیت تین افراد کو گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details