اردو

urdu

ٹرمپ کا دوۂ بھارت: چھٹی سنگھ پورہ واقعہ کی یاد تازہ کیوں ہوئی؟

By

Published : Feb 21, 2020, 7:33 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:41 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ بھارت دورے سے چھٹی سنگھ پورہ خونین واقعہ کی یاد تازہ ہو گئی. دراصل 21 مارچ سنہ 2000 میں نا معلوم وردی پوش چند مسلح افراد نے ضلع اننت ناگ کے چھٹی سنگھ پورہ میں 35 سکھوں کا قتل کرکے تب خون کی ہولی کھیلی جب اُس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن بھارت کے دورے پر آئے تھے یہی وجہ ہے کہ موجودہ امریکی صدر کے بھارت دورے کا اعلان ہوتے ہی اُس لرزہ خیز سانحہ کی یاد پھر سے تازہ ہو گئی۔

ٹرمپ کا دوۂ بھارت: چھٹی سنگھ پورہ خونین واقعہ کی یاد تازہ  کیوں ہوئی؟
ٹرمپ کا دوۂ بھارت: چھٹی سنگھ پورہ خونین واقعہ کی یاد تازہ کیوں ہوئی؟

ٹرمپ کا دوۂ بھارت: چھٹی سنگھ پورہ خونین واقعہ کی یاد تازہ کیوں ہوئی؟

اگرچہ کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں سے جاری مسلح سورش کے دوران مبینہ اجتماعی قتل کے کئی واقعات انجام دئے گئے، تاہم چھٹی سنگھ پورہ کا وہ واقعہ مسلح سورش کا ایک سیاح ترین باب تھا، وہ ایک ایسا انسانیت سوز اور دل دہلانے والا واقعہ تھا جس کے صدمے سے متاثرین ابھی بھی باہر نہیں آ رہے ہیں۔

حالانکہ کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے اس قتل عام کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی، تاہم اس سانحہ کے پانچ روز بعد ہی فوج نے ضلع اننت ناگ کے پتھری بل علاقہ میں پانچ غیر ملکی عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جنہیں پتھری بل سانحہ میں ملوث بتایا گیا تھا، لیکن بعد میں وہ عام شہری ثابت ہوئے۔

وہیں علیحدگی پسند رہنماؤں نے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دے کر عالمی برادری کو ایسے سانحات کی تحقیقات اور ان میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا، ان کا یہ ماننا تھا کہ یہ واقعہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کی ایک سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اس قتل عام کی تحقیقات کے سلسلہ میں کئی حکم نامے بھی صادر کیے گئے، تاہم زمینی سطح پر اس کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے، جس کی وجہ سے شک و شبہات کی گنجائش پیدا ہو گئی اور متاثرین کئی طرح کے خدشات سے دوچار ہو گئے۔

اپنے عزیزو عقارب سے بچھڑے اکیس برس کے لمبے عرصے کے بیچ متاثرہ بچے جوان ہو گئے اور جوان بوڑھے ہو گئے ہیں۔ تاہم امید کا دامن تھامے یہ لوگ ابھی بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details