اردو

urdu

By

Published : Dec 26, 2020, 9:39 PM IST

ETV Bharat / state

مرحوم محمد مقبول ویرے کی پہلی برسی پر خراج عقیدت

وادی کے صحافی اور شاعر مرحوم مقبول ویرے کی پہلی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج اننت ناگ کے خواتین ڈگری کالج میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

tribute on the first death anniversary mohammad maqbool vere
مرحوم محمد مقبول ویرے کی پہلی برسی پر خراج عقیدت

وادی کے معروف صحافی، شاعر اور قلمکار مرحوم محمد مقبول ویرے کی پہلی برسی پر اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور مراز ادبی سنگم کے اشتراک سے اننت ناگ کے وومنز ڈگری کالج میں ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافی، ادباء، سماجی اور سیاسی افراد نے شرکت کرکے مقبول ویرے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مرحوم محمد مقبول ویرے کی پہلی برسی پر خراج عقیدت

اس موقع پر مقررین نے مرحوم مقبول ویرے کی صحافت اور کشمیری و اردو ادب کے تئیں خدمات کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مرحوم مقبول ویرے کو بابائے صحافت کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، بعد ازاں مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں متعدد سرکردہ شعراء کے علاؤہ نوجوان شعراء نے اپنے شعری کلام پیش کیے، اور ویرے کو خراج عقیدت پیش کیا، اس موقع پر صحافت و ادب کے مشن کی آبیاری کے لیے عزم مصمم کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details