آٹھ کلومیٹر لمبی فور لین قاضی گنڈ - بانہال ٹنل کے سبب سرینگر سے جموں کی مسافت میں قریب 20 کلو میٹر کی کمی واقع ہوگی۔
ماہرین کے مطابق دو ہزار ایک سو (2,100) کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی فور لین ٹنل سردیوں خصوصاً برف باری کے ایام میں بھی ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے کھلی رہے گی۔ جس کے سبب سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر سفر مزید آسان ہو پائے گا۔