جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑا میں ٹروما ہسپتال کی تعمیر حال ہی میں مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت مکمل ہوئی، لیکن کورونا وبا نے اس ہسپتال کے کام کاج پر اثر ڈالا ہے۔ فی الحال ہسپتال کو حاملہ خواتین کے لئے کورونا مرکز کے طور پر بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بی ایس تلہ نے بتایا 'وبائی مرض کے دوران ہم نے کورونا مثبت حاملہ خواتین کے لئے اس 100 بستروں پر مشتمل ٹروما ہسپتال کو کورونا سہولت میں تبدیل کر دیا ہے، کیونکہ ہمارے یہاں وینٹیلیٹر جیسی تمام جدید سہولیات میسر ہیں۔'
ہسپتال میں تعینات میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ثمرین نے بتایا کہ یہاں حاملہ خواتین کے لئے سبھی جدید سہولیات میسر ہیں۔