اردو

urdu

By

Published : May 15, 2022, 10:47 PM IST

ETV Bharat / state

Non Availability Of Electricity In Tral: ترال میں ناقص بجلی نظام کی وجہ سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے ترال میں ناقص بجلی نظام کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں علاقے میں جگہ جگہ بوسیدہ بجلی کھمبوں اور زمین کے نزدیک لٹکی تاروں سے حادثات کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔Non Availability Of Electricity In Tral

Non Availability Of Electricity In Tral: ترال میں ناقص بجلی نظام کی وجہ سے عوام پریشان
Non Availability Of Electricity In Tral: ترال میں ناقص بجلی نظام کی وجہ سے عوام پریشان

جموں و کشمیر کے پاری بل ترال میں بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ متعلقہ محکمہ سے متعدد بار شکایت کرنے کے باوجود محکمہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ Non Availability Of Electricity In Tral

Non Availability Of Electricity In Tral: ترال میں ناقص بجلی نظام کی وجہ سے عوام پریشان

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان

تفصیلات کے مطابق ترال ٹاؤن سے محض ڈیڑھ کلومیٹر دور پاری بل کے گاؤں میں بجلی کی ابتر صورتحال ہے اور جگہ جگہ بوسیدہ بجلی کھمبوں اور زمین کے نزدیک لٹکی تاروں سے حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاؤں میں بجلی کا نظام ناقص ہے، جبکہ پورے گاؤں کے لیے محض ایک 63 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اس طرف توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔Non Availability Of Electricity In Tral

ABOUT THE AUTHOR

...view details