کوکرناگ:محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں چلہ کلاں کی پہلی برفباری ہوئی۔ ہلکی برفباری ہونے سے خشک موسم کا خاتمہ ہوا۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی، جس سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی۔Snowfall In Kashmir
وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ ،سمیت کوکرناگ کے مختلف علاقوں میں سیاح شدید سردیوں کے چالیس روزہ عیام چلہ کلان کی پہلی برفباری سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ ہفتہ کی صبح سے ہی سیاح کوکرناگ کے خوبصورت مقام ڈکسم علاقہ کی برفیلی چادر پر برف سے کھیلتے ہوئے نظر آئے۔ Tourists Enjoying Snowfall In Kokernag
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ میر اشفاق سے خصوصی بات کرتے ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے کہا کہ وہ برف دیکھنے کی تمنا لے کر یہاں آئے تھے۔ تمنا پوری ہونے کے بعد وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔Tourist Reaction On Snowfall In Kashmir
ان کا کہنا ہے کہ جوں ہی انہوں نے جمعہ کی صبح آنکھ کھولی تو باہر برفباری کا نظارہ دیکھ کر وہ کافی خوش ہوئے، ان سے رہا نہیں گیا اور وہ باہر آکر برف پر کھیل کر کافی لطف اندوز ہوئے۔