جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے سریگوفوارہ میں قائم ٹورسٹ ریسپشن سنٹر (ٹی آر سی) آگ کی ایک پُر اسرار واردات میں خاکستر ہو گیا۔
سریگوفواڑہ کے گاؤں چنی ووڈر میں واقع ٹورسٹ ریسپشن سنٹر سے منگل کی صبح آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا پوری عمارت کو اپنی چپیٹ میں لے لیا۔ گرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ پر آگ کو قابو میں کر لیا تاہم اس واردات میں ٹی آر سی عمارت اور اس میں موجود سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔