ویری ناگ:جنوبی کشمیر South Kashmir کے معروف سیاحتی مقام ویری ناگ میں کم تعداد میں سیاحوں کی آمد سے مقامی باشندوں خاص طور پر سیاحت سے وابستہ افراد کے چہروں پر مایوسی نظر آ رہی ہے۔ Tourist Footfall Low in Verinag ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران سیاحتی سرگرمیاں بالکل ٹھپ تھی، جس کے سبب سیاحت سے جڑے افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔
Tourist Footfall Low in Verinag?: ویری ناگ کی جانب سیاحوں کی عدم توجہی کیوں؟
وادی کشمیر میں سیاحتی سیزن جوبن پر ہے، پہلگام سمیت معروف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے، Kashmir Tourismوہیں بعض سیاحتی مقامات پر قلیل تعداد میں سیاحوں کی آمد سے سیاحت سے وابستہ افراد تشویش میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں برس لاکھوں کی تعداد میں سیاح وادی کشمیر کیا رخ کر رہے رہیں۔ تاہم ان کے مطابق سیاح اکثر و بیشتر معروف و مشہور سیاحتی مقامات، جن کی محکمہ سیاحت کافی تشہیر کر رہا ہے، کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ توقع سے کافی کم سیاح قدرتی حسن سے مالا مال ویری ناگ کا رخ کر رہے ہیں، جس کے سبب یہاں کے کاروباری حلقوں میں مایوسی نظر آرہی ہے۔ سیاحتی شعبہ سے جڑے افراد نے محکمہ سیاحت سے وادی کے سبھی چھوڑے بڑے سیاحتی مراکز پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی تاکہ سیاح دیگر سیاحتی مقامات کی جانب بھی رخ کریں۔