اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tourist Dies in Bijbehara حرکت قلب بند ہونے سے سیاح کی موت - حرکت قلب بند ہونے سے سیاح ہلاک

پیر کے روز اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں ایک سیاح کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔ متوفی کی شناخت چھتیس گڑھ کے رہنے والے ضیاء الدین شیخ کے بطور ہوئی ہے۔

tourist-dies-due-to-cardiac-arrest-in-bijbehara
حرکت قلب بند ہونے سے سیاح کی موت

By

Published : May 1, 2023, 8:51 PM IST

اننت ناگ:سرکاری ذرائع کے مطابق چھتیس گڑھ کے ایک سیاح کی جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے پور چھتیس گڑھ کے رہنے والے ضیاء الدین شیخ جس کی عمر 67 سال بتائی جا رہی ہے آج صبح بجبہاڑہ علاقے میں بے ہوش ہو کر سڑک پر گر گیا۔اگرچہ انہیں بجبہاڑہ کے نزدیکی ہسپتال ایس ڈی ایچ منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں نے سیاح کو مردہ قرار دیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ سیاح کئی دنوں سے سیر و تفریح کے غرض سے کشمیر میں تھا، اور اچانک سے آج انہیں دل میں درد کی شکایت کی، اگرچہ انہیں علاج و معالجہ کے غرض سے ہسپتال لیا گیا، لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:Heart Attack Deaths in kashmir حرکت قلب بند ہونے کے واقعات میں حالیہ برسوں میں کئی گنا اضافہ
واضح رہے کہ جی ایم سی سرینگر اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے شعبہ امراض قلب میں روزانہ کی بنیاد پر ہارٹ ایٹک کے 20 معاملات درج ہوتے ہیں جبکہ جی ایم سی سرینگر میں یہ تعداد 10 سے 15 کے درمیان دیکھنے کو ملتی ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ اچانک ہارٹ اٹیک کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے.وہیں رہنے سہن اور کھانے پینے میں تبدیلیاں ،فاسٹ فورڈ کا بے تحاشا استعمال، ورزش کی کمی وغیر ایسے چند محرکات ہیں، جس کے نتیجے دل کی بیماریوں میں کافی حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وہیں نوجوانوں میں بڑھتی منشیات کی بدعت اور بڑھتا وزن بھی ہارٹ اٹیک کے اہم وجوہات بنتے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details