جموں و کشمیر میں وبائی صورتحال کے پیش نظر جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں معیشت میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جانے والا محکمہ سیاحت بھی بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔
خطے میں دفعہ 370 کی منسوخی اور کووڈ-19 کی وجہ سے سیحاتی مقامات میں خاموشی چھائی ہوئی تھی، لیکن اب ایک برس بعد اننت ناگ کے پہلگام سیحاتی مقام پر رونق دیکھنے کو مل رہی ہے۔
پہلگام کی خوبصورتی کے نظارے دیکھنے کے لیے ملک بھر سے لوگ یہاں آرہے ہیں، سیاحت بحال ہونے کے بعد اب یہاں کے مقامی کاروباری خوش ہیں، کیونکہ ان کا کاروبار اب ایک بار پھر دوبارہ پروان چڑھ رہا ہے۔