ٹور کا مقصد کشمیر کی تہذیب و تمدن اور ثقافت کے بارے میں نئی نسل کو روشناس کرانا تھا، جبکہ بچوں کے لئے تفریحی سامان بھی مہیا کرانا تھا تاکہ ان کی دلچسپی بنی رہے۔
بچوں نے فوج کی اس کوشش کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فوج مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرتی رہے گی۔
فوج نے اس سلسلے میں کہا کہ کشمیری عوام کی فلاح و بہبود کی خاطر مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورز کے پروگرام منعقد کرائے جاتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:
اس موقع پر فوجی افسران نے یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ ایسے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے فوج ہر ممکن کوشش کرےگی اور مستقبل میں ان کو ضرورت زندگی کی کا سامان مہیا کرایا جائے گا۔