پہلگام:کشمیر میں اسٹنٹنگ ہمیشہ خطرناک رہی ہے۔ یہ حقیقی زندگی میں بھی اتنا ہی سچ ہے جتنا یہ ریل لائف کے ساتھ ہے۔ یہ ہفتہ کو اس وقت ثابت ہوا جب دو بڑے تامل اداکار - سامنتھا روتھ پربھو اور وجے دیور کونڈا- پہلگام میں ایک اسٹنٹ سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ Tamil Actors Injured in Pahalgam
ذرائع کے مطابق معروف تمل اداکار سامنتھا اور وجے کشمیر کے پہلگام علاقے میں ایک اسٹنٹ سین کی شوٹنگ کر رہے تھے جس دوران حادثاتی طور انہیں چوٹیں آئیں۔ دراصل وہ تیز بہاؤ والی دریائے لِدر کے دونوں کنارے بندھی رسی پر گاڑی چلانے کا اسٹنٹ شوٹ کر رہے تھے لیکن بدقسمتی سے گاڑی گہرے پانی میں گر گئی اور دونوں کی کمر پر چوٹ آئی۔
ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار میں شامل دونوں اداکاروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تاہم دونوں اداکاروں نے اتوار کو ڈل جھیل میں شوٹنگ کے دوران طبیعت ناساز محسوس کی، جس کے بعد انہیں جلدی سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں فزیو تھراپسٹ کی جانب سے ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔