اننت ناگ میں چیئرمین تحصیل لیگل سروسز اتھارٹی محمد اشرف بٹ جو سب جج بجبہاڑہ بھی ہیں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریڈ زون قرار دئے گیے کھرم علاقہ میں تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
اننت ناگ: ریڈ زون علاقوں میں ٹیسٹنگ تیزی سے شروع کرنے کی ہدایات - kashmir
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حالیہ ایام میں کوروناوائرس کے کئی مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد متعدد علاقوں کو ریڈ زون یا بفر زون قرار دیا گیا ہے۔
اننت ناگ: ریڈ زون علاقوں میں ٹیسٹنگ تیزی سے شروع کرنے کی ہدایات
علاوہ ازیں انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کھرم ریڈ زون میں لوگوں کی ٹیسٹنگ کا عمل تیزی سے شروع کریں، اور تمام کام کاج کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ کے شانگس، نوگام، اچھہ بل اور کئی دیگر علاقوں کے بعد چند روز قبل ضلع کے کھرم علاقہ کے کھوڈ پورہ میں کورونا وائرس کا ایک مثبت معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد مذکورہ علاقہ کو ریڈزون جبکہ اس کے متصل علاقہ جات کو بفر زون قرار دیا گیا ہے۔