اطلاعات کے مطابق گسوانی گنڈ ڈورو میں ریچھ نے ایک 15 برس کے لڑکے پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
خون میں لت پت لڑکے کوفوری طور ضلع اسپتال اننت ناگ علاج کیلئے منتقل کیا گیا۔

ادھر شام کے وقت اسی علاقہ میں ایک ریچھ نے میاں بیوی پر اُس وقت حملہ کر دیا جب جب وہ اپنے باغ میں کام کررہے تھے۔ غلام محی الدین اور اُس کی بیوی حلیمہ کو ریچھ نے شدید زخمی کرکے چھوڑ دیا۔
دونوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا۔ علاقہ میں ریچھ کے حملوں کے بعد لوگوں میں زبردست خوف ہراس پھیل گیا اور انہوں نے محکمہ جنگلی حیات سے اپیل کی کہ وہ علاقہ میں جنگلی درندوں کی موجودگی کا نوٹس لے اورانہیں قابو کرنے کیلئے اقدام کریں۔