اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے سمتھن علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں اس وقت حادثہ پیش آیا جبکہ نیشنل ہائے پر قائم سمتھن علاقے میں ٹاٹا موبائل گاڑی اور آٹو کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں آٹو لڈک گیا اور ٹاٹا موبائل کو بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جونہی یہ حادثہ پیش آیا تو راہ گیروں کی مدد سے فوراً تینوں زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کی، اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔