اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Drug Peddlers Arrested in Anantnag: اننت ناگ میں تین منشیات فروش گرفتار - اننت ناگ چرس برآمد

جنوبی کشمیر میں اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Charas Recovered in South Kashmir

a
a

By

Published : Jan 16, 2023, 12:43 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس اسٹیشن اترسو، شانگس کی ایک ٹیم نے ناکے کے دوران ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK01AQ- 1331 کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران 260 گرام چرس ضبط کر کے ٹرک میں سوار دو افراد افراد شکیل احمد ولد محمد لطیف منتلال اور صدام خان ولد محمد اشرف ساکنہ کٹولاٹ، ادھمپور کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ گاڑی کو بھی موقعہ پر ہی ضبط کر لیا گیا۔اننت ناگ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پوسٹ انت ناگ کی ٹیم نے صادق آباد کے نزدیک قائم کیے گئے ناکہ کے دوران ایک شخص، جو مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا، پولیس کی موجودگی کے باعث ناکے سے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا تاہم پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو دبوچ لیا اور اس کی تلاشی لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 40 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے دونوں معاملات کی نسبت سے کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اننت ناگ پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف پولیس، انتظامیہ کی کارروائی میں تعاون دینے اور منشیات فروشی سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم چھیڑے ہوئے ہے۔ پولیس محکمہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے نہ صرف منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے بلکہ مختلف علاقوں میں عوامی بیداری مہم اور عوامی دربار بھی منعقد کر رہا ہے۔ کچھ علاقوں میں منشیات کی کھیتی اور کاروبار پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ منشیات کے کاروبار سے ہونے والی آمدنی کا استعمال عسکریت پسندی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: منشیات سمیت تین افراد کو گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details