اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sheep Theft In Pulwama جندوال پلوامہ میں درجنوں بھیڑ چوری - پلوامہ میں چوری کی واردات

پلوامہ کے جندوال علاقہ میں دوران شب چوروں نے محمد یوسف بھٹ ولد غلام قادر کے گئو خانہ سے 12 بھیڑ چوری کر لئے۔ چوروں نے گئو خانہ کی دیوار توڑ کر چوری کی وادرات انجام دی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کیا ہے۔Sheep Theft In Pulwama

Thieves Steal twenty Sheeps in pulwama village
Thieves Steal twenty Sheeps in pulwama village

By

Published : Dec 16, 2022, 3:40 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے جندوال علاقے میں دورانہ شب چوروں نے بھیڑ چوری کی واردات انجام دی۔ چوروں نے محمد یوسف بھٹ ولد غلام قادر کے گئو خانہ سے 12 بھیڑ چوری کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق گئو خانہ میں 18 بھیڑ موجود تھیں۔ چوروں نے رات کے دوران گئو خانہ کی ایک دیوار کو توڑ کر واردات انجام دی۔Sheep Theft In Pulwama

جندوال پلوامہ میں چوروں نے درجنوں بھیڑ چرا لئے
اس ضمن میں محمد یوسف بھٹ کے بیٹے نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کے گاؤ خانہ پر چوروں نے چوری کی واردات انجام دینے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس وقت ناکام رہے تھے اور آج انہوں نے دوران شب پھر سے یہ واردات انجام دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایک بھیڑ کی قیمتوں تقریباً 20 سے 30 ہزار تک تھی اور اس چوری سے ان کے خاندان کو تقریباً لاکھوں روپے کو نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Bear Kills Sheep in Ganderbal: ریچھ کے حملہ میں دو بھیڑ ہلاک

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details