مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 12 معمر شہریوں کے ایک گروپ نےآج ایک دلچسپ سفر کا آغاز کیا،معمر شہریوں پر مشتمل یہ گروپ آج ملک بھر کے دورہ پر نکلے ہیں فوج کے زیر اہتمام اس دورے کا مقصد ان بزرگوں کو دہلی، آگرہ اور فتح پور سیکری کے ایک ہفتہ طویل سفر پر لے جا کر وہاں کے تہذیب و ثقافت کو جاننے کی کوشش کرینگے۔ اس موقع پر فوج کرنل من پریت نے ہری جھنڈی دیکھا کر معمر شہریوں کے اس گروپ کو دہلی کے لئے روانہ کیا۔اس دورے کے دوران معمر شہریوں کو مشہور سیاحتی مقامات کے ساتھ ساتھ درگاہوں کے دیدار کرائے جائینگے
اس دورے کا مقصد بزرگوں کوہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ دورہ انہیں ملک کی رتاریخ کے بارے میں جاننے اور اس کے ثقافت اور روایات کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ بزرگ شہری شہر سے باہر نکل سکیں اور ملک کی ثقافت و خوبصورتی کو قریب سے دیکھ سکیں۔ فوجی افسر نے انہیں گلے لگا کر روانہ کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگراموں سے نہ صرف کشمیر کے نوجوان بلکہ کشمیر کے بزرگ شہریوں کو بھی ملک کی جمہوریت اور ترقی کے بارے میں معلومات حاصل ہو گی ۔