اردو

urdu

ETV Bharat / state

طالباء کی تعلیم پر لاک ڈاؤن کا برا اثر - lockdown impact on anantnag students

لاک ڈاؤن کے پیش نظر وادی کشمیر کے طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طالباء کی تعلیم پر لاک ڈاؤن کا برا اثر
طالباء کی تعلیم پر لاک ڈاؤن کا برا اثر

By

Published : Jun 10, 2020, 2:10 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سب سے پہلے شانگس علاقے میں وبائی مہماری شروع ہوئی۔ اور پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیہر میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔

لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی بند کرکے درس وتدریس کے کام کومعطل کیا گیا۔

محکمہ تعلیم جس نے گزشتہ سال پانچ اگست کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد قریب آٹھ مہینے بھلا کر درس و تدریس کا کا م شروع کیا تھا کہ وبائی صورت حال نے جنم لے کر پوری دنیا کو محصور کردیا ۔

طالباء کی تعلیم پر لاک ڈاؤن کا برا اثر

ضلع اننت ناگ کا شانگس علاقہ سب سے پہلے ریڈ زون قرار دیا گیا اور سرکاری احکام کے تحت پورے علاقے میں اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام معطل ہوکر رہ گیا ۔

قریب آٹھ مہینے بعد جو طلباء اسکولوں کالجوں کی رونق بننے والے تھے، وائرس کی مہماری کے درمیان اسکول و کالجوں میں سناٹا چھا گیا ۔

ایک طالب علم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اسکول انتظامیہ نے کئی دن بعد آن لائن کلاسز شروع کئے لیکن ستم ظریفی دیکھیں کہ کشمیر میں سیکیورٹی اقدامات کے تحت تیز رفتار انٹرنیٹ قریب گیارہ مہینےسے معطل ہے اور یہاں کے لوگوں کو سست رفتار موبائل انٹر نیٹ پر ہی گزاراکرنا پڑتا ہے۔'

ایک مقمی شخص نے کہا کہ 'شانگس اور اس کے ملحقہ علاقوں سے طلباء تعلیمی مستقبل کو لیکر کافی فکر مند ہیں آن لائن کلاسز میں بھی یہاں کے طلباء کو شدید ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہونا پڑا کیونکہ پہلے سے ہی سست رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے اور دوسری جانب اس علاقے میں موبائل فون کے سگنل بھی بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے سست رفتار انٹرنیت کی خدمات بھی ہمارے بچوں کو صحیح طریقے سے میسر نہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس علاقے میں اکثر طلباء کے پاس انڈروئڈ موبائل فون بھی دستیا ب نہیں ہیں او آن لائن کلاسز کی خدمات کی فراہمی سے یہ غریب طلباء قاصر ہیں۔'

اپنے بچوں کے تعلیمی مستقبل کو لیکروالدین کافی فکر مند ہیں ۔

والدین کا کہنا ہے کہ 'پہلے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تعلیم اداروں پر کافی اثر پڑا ہے اور اب وبائی صورتحال کے بیچ طلباء کی پریشانیاں، موبائل انٹرنیٹ خدمات کی عدم دستیابی، تیز رفتار انٹر نیٹ یہ ایسے سوالات ہیں جو یہاں کے ہرشخص کے ذہن میں آتے ہیں ہیں لیکن شاید ان کے جوابات حاصل کرنے میں اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا یہ آنے والا کل ہی بتائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details