جموں وکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب صدر رویندر رینہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں اگلا وزیراعلی بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہوگا۔ اننت ناگ میں اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کرنا چاہیے۔
اننت ناگ میں پارٹی میٹنگ کے دوران رائنہ نے کہا کہ بی جے پی کی بھی خواہش ہے کہ اب جموں و کشمیر میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی پالیسی کی وجہ سے بی جے پی ان انتخابات میں واحد فاتح بن کر ابھرے گی اور اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی سے ہوگا۔ رویندر رینہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جلد فیصلہ لیا جائے گا اور جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں منعقد ہوں گے۔
مزید پڑھیں:Ravinder Raina Visited Anantnag رویندر رینا نے اننت ناگ لال چوک کا اچانک دورہ کیا