اننت ناگ:یوم جمہوریہ جشن کے سلسلے میں ضلع اننت ناگ میں تمام تر تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ گھنٹہ گھر اور لال چوک سمیت تمام اہم مقامات کو ترنگے کے رنگ سے روشن کیا گیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر امن و امان کی برقراری کےلیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع کے تاریخی لال چوک کو ترنگے کے رنگوں سے منور کیا گیا۔ حب الوطنی کو تقویت دینے کےلیے اس گھنٹہ گھر کو حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے اور یہ انتظامیہ کی جانب سے تعمیر کردہ ایک خوبصورت شاہکار ہے۔
لوگوں نے اسطرح کے گھنٹہ گھر کی تعمیر پر کافی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گھنٹہ گھر ضلع کی خوبصورتی اور لال چوک کی تاریخ میں چار چاند لگا رہا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ گھنٹہ گھر کے طرز پر ہی تمام اہم مقامات پر بھی اس طرح کی تعمیرات کو کرنا چاہئے۔