اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے اچھہ بل علاقے میں منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول ٹینیکوئٹ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ زون اچھہ بل اور زون شانگس کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹینیکوئٹ ایسوسی ایشن اننت ناگ کے زیر اہتمام اس چمپئن شپ میں مختلف زونز کی 12 ٹیموں نے شرکت کی۔ چمپئن شپ میں مختلف اسکولوں سے وابستہ طلبہ و طالبات نے شرکت۔ فائل تقریب میں زیڈ پی ای او، اچھہ بل، محمد عباس ڈار نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ صدر ٹینیکوائٹ ایسوسی ایشن اننت ناگ شریف احمد بٹ نے چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد مقصد بیان کرتے ہوئے کہا: ’’چمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد کشمیر کے نوجوانوں میں اس کھیل کو متعارف کرانا ہے کیونکہ یہ کھیل ملک بھر میں کھیلا جا رہا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کود کی اہمیت و افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جنرل سیکرٹری، ٹینیکوئٹ ایسوسی ایشن، رابعہ رسول، نے کہا کہ طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی جانب راغب کرنے کی غرض سے ٹینیکوائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تاکہ طلبہ و طالبات جسمانی طور اور ذہنی طور تندرست اور مضبوط رہ سکیں۔ انہوں نے چمپئن شپ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے اس چمپئن شپ میں شرکت کی اور آئندہ بھی اس کھیل کو فروغ دیکر کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارہم مہیا کیا جائے گا۔‘‘