اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج - عارضی ملازمین کے مشکلات

ضلع اننت ناگ میں سی آئی ٹی یو کے زیراہتمام احتجاج کے دوران جل شکتی، آنگن واڑی اور آشا ورکرس سے منسلک یومیہ ملازمیں اور عارضی ملازمین نے ملازمت کو مستقل کرنے اور باقی تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ کیا۔

temporary employees protest under citu in anantnag
اننت ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

By

Published : Nov 26, 2020, 9:14 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سی آئی ٹی یو کے زیر انتظام جل شکتی، آنگن واڑی، آشا ورکرس اور دیگر محکموں سے منسلک یومیہ ملازمیں اور عارضی ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

اننت ناگ میں عارضی ملازمین کا احتجاج

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انکی باز آبادکاری کے حوالے سے تاحال انتظامیہ نے کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی ہے، جبکہ مسلسل حکومت کو اس حوالے سے باخبر کیا جا رہا ہے۔

احتجاجی ملازمین نے اپنی ملازمت کو مستقل کرنے اور باقی تنخواہوں کو واگزار کرنے بھی مطالبہ کیا، انکے مطابق ڈیوٹی دینے کے باوجود وقت پر تنخواہ کو واگزار نہیں کیا جاتا ہیں جس کی وجہ سے انکے اہل خانہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مظاہرین نے گورنر انتظامیہ سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ عارضی ملازمین کے مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details