اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ میں آج سومو ڈرائیورز نے سومو اسٹیند نہ ہونے پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ سومو ڈرائیور نے بتایا کہ سرہامہ میں سومو اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ Taxi Drivers protest
Protest in Bijbehara: ٹیکسی اسٹینڈ کے مطالبے پر ڈرائیورز کا احتجاج
مسومو ڈرائیوروں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مذکوہ علاقے میں ایک اسٹینڈ قائم کیا جائے گا، تقریباً چھ مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم ان کا مسئلہ جوں کا توں بنا ہوا ہے۔ Taxi Drivers protest
انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مزکوہ علاقے میں ایک اسٹینڈ قائم کیا جائے گا، تقریباً چھ مہینے کا عرصہ گزر چکا ہے، تاہم ان کا مسئلہ جوں کا توں بنا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 50 کمبے ڈرائور پیشے سے اپنا روزگار کماتے ہیں اور وہ کافی غریب لوگ ہے لیکن اسٹینڈ نہ ہونے کے باعث انہیں کئی دکتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Drivers demand Land for stand
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقررہ اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور مسافروں کو تکلیف ہو رہی خصوصاً طلبا کو کئی دکتوں کا سامنا ہے۔ وہی ڈرائوروں نے کہا کہ مقامی لوگ ان کو بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس کو لیکر انہوں نے لوگوں کا شکریا ادا کیا۔ انہوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو سرہامہ میں اسٹینڈ کے لیے کوئی مستقل جگہ فراہم کی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔ Protest at Sirhama Bijbehara
یہ بھی پڑھیں : Sumo Drivers Protest at Sopore: سوپور میں سومو ڈرائیور کا احتجاج