اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے معروف سیاحتی مقام ویری ناگ میں مقامی تاجر انجمن Trader Association Verinag کی جانب سے مختلف نشستوں کے لیے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ صدارتی عہدے کی نشست کے لیے تنویر احمد صوفی نے کامیابی حاصل کی. اس سے قبل بھی انہوں نے ایک مرتبہ صدرارتی نشست کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ Tanveer Sofi New President of Traders Association Verinag
تجارتی انجمن میں کُل ووٹرز کی تعداد 500 تھی جس میں سے 448 امیدواروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ صدارتی نشست کے لیے تنویر احمد نے 247 جبکہ حریف امیدوار امتیاز احمد نے 197 ووٹ حاصل کئے اس کےعلاوہ 4 ووٹ رد کیے گئے۔ جنرل سکریٹری عہدہ کے لیے محمد اقبال پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار دئے گئے تھے۔