اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ٹراول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر کی جانب سے پندرھویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر ایسوسی ایشن کے سابق صدر فاروق احمد کٹھو جنرل سیکریٹری سجاد کرالیاری سمیت وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹور اینڈ ٹراول ایجنٹس نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر سیاحت اور ٹراول سے جڑے مختلف پہلوؤں پر بات کی گئی اور ٹراول ایجنٹس کو درپیش مشکلات اور مطالبات کو اجاگر کیا گیا۔میٹنگ کے دوران مقررین نے ایکو ٹورازم ،ماحولیات پر گفت و شنید کی گئی اور سیاحتی مقامات پر تعمیرات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورازم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کا خیال رکھنا لازم ملزوم ہے،اور سیاحتی مقامات پر تعمیرات کو محدود کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ مافیا اور غیر قانونی طریقہ سے سیاحتی مقامات پر تعمیرات کرنے والے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: