اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر کے سوریہ مندر میں سوریہ نمسکار کی تقریب منعقد - کشمیر سوریہ نمسکار

Surya namaskar programme in south Kashmir منتظمین کا کہنا ہے کہ اننت ناگ کے مٹن میں قائم مارٹنڈ سوریہ مندر میں ’سوریہ نمسکار‘ کے انعقاد کا ایک مقصد اس قدیم میراث کو منظر عام پر لانا بھی ہے۔

جموں کشمیر یو ٹی میں  آج پہلی بار سوریہ نمسکار کی تقریب
جموں کشمیر یو ٹی میں آج پہلی بار سوریہ نمسکار کی تقریب

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 5:11 PM IST

جنوبی کشمیر کے سوریہ مندر میں سوریہ نمسکار کی تقریب منعقد

سرینگر (جموں کشمیر) :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں قائم مارٹنڈ سوریہ مندر میں بدھ کے روز ’’سوریہ نمسکار‘‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقدہ اس تقریب کا اہتمام محکمہ آیوش نے کیا تھا۔ یاد رہے کہ ملک کے 25 مقامات میں بدھ کے روز ’’سوریہ نمسکار‘‘ کے نام سے تقاریب منعقد کی گئیں۔

جنوبی کشمیر کے سوریہ مندر میں سوریہ نمسکار کی تقریب منعقد

آٹھویں صدی عیسوی میں تعمیر کیے گئے قدیم مارٹنڈ سوریہ مندر میں منعقدہ ’’سوریہ نمسکار‘‘ پروگرام کا اہتمام محکمہ آیوش نے کیا تھا اور اس تقریب میں سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سوریہ نمسکار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ لوگوں کو یوگا کو زندگی میں اپنانا چاہیے۔

جنوبی کشمیر کے سوریہ مندر میں سوریہ نمسکار کی تقریب منعقد

منتظمین کے مطابق مارٹنڈ سوریہ مندر کا انتخاب سوریہ نمسکار کےلیے اسی لئے کیا گیا تاکہ یہ جگہ بھی منظر عام پر آ جائے۔ کیونکہ قدیم زمانے میں یہاں پر سوریہ نمسکار کی تقاریب کثرت سے منعقد کی جاتی تھی۔ منتظمین کے مطابق جموں کشمیر میں اس بڑے اور اہم ایونٹ کےلیے مارٹنڈ سوریہ مندر کا انتخاب جموں کشمیر بالخصوص جنوبی کشمیر کے لیے اعزار کی بات ہے۔

مزید پڑھیں:Yoga Awareness Programme اونتی پورہ۔ میں یوگا بیداری پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر ڈی ایم او ایوش ڈاکٹر علی محمد ریشی نے کہا کہ ’’آیوش محکمہ کی جانب سے اسطرح کی تقریب اپنے آپ میں کافی اہمیت کی حامل ہے اور اس تقریب سے پیار، محبت اور امن و بھائی چارے کے پیغام کو عام کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ روز مرہ کی زندگی کو صحت مند بنانے اور سماجی خوشحالی کے قیام کےلیے بھی اسطرح کی تقریبات کافی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ راجہ لیلتہ دتیا کی جانب سے آٹھویں صدی عیسوی میں تعمیر کردہ مارٹنڈ کا سوریہ مندر کافی اہمیت کا حامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details