اردو

urdu

ETV Bharat / state

سریش رینا کرکٹ اکیڈمی کے لیے کھلاڑیوں کا ٹرائل شروع - ڈورو کرکٹ میدان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی سریش رینا نے ضلع اننت ناگ کے ڈورو کرکٹ میدان میں ٹرائل کے بعد متعدد نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے منتخب کیا ہے۔

suresh raina started trials from doru shahbad in anantnag
سریش رینا کرکٹ اکیڈمی کے لیے کھلاڑیوں کا ٹرائل شروع

By

Published : Dec 5, 2020, 8:32 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی سریش رینا نے کشمیر میں نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت کشمیر میں کرکٹ سے وابستہ نوجوانوں کو بہترین تربیت فراہم کی جائے گی۔

سریش رینا کرکٹ اکیڈمی کے لیے کھلاڑیوں کا ٹرائل شروع

اسی ضمن میں جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو کرکٹ میدان میں سریش رینا نے ویری ناگ کے متعدد نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے منتخب کیا ہے، منتخب کیے گئے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیت کو مزید تراشنے کے لیے سریش رینا کرکٹ اکیڈمی روانہ کیا جائے گا۔

ویری ناگ علاقے کے کرکٹ کھلاڑیوں نے سریش رینا کی اس کاوش کو کافی سراہا اور امید جتائی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کھیل کو فروغ دینے کے لیے سریش رینا نے جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ اور اننت ناگ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ کو ایک خط لکھا تھا۔

خط میں رینا نے لکھا تھا کہ "میں بڑی اُمید کے ساتھ آپ کے سامنے اپنی خواہش ظاہر کر رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جموں کشمیر کے پسماندہ بچوں کو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ میں وہاں آکر کرکٹ کو فروغ دو۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں چاہتا ہوں کہ کھیل کو گاؤں کے اسکولوں اور کالجوں میں فروغ ملے، میرا بس ایک ہی مقصد ہے کہ جموں کشمیر کے ہونہار کھلاڑیوں کو اپنے ہنر کو بہتر کرنے کی صحیح تربیت ملے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details