اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوانوں سے عسکریت پسندی چھوڑنے کی گزارش - سائیکل ریلی کا انعقاد

صوفی محمد یوسف نے ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت کی سخت مزمت کرتے ہوئے قتل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

bjp anantnag
bjp anantnag

By

Published : Sep 28, 2020, 3:46 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر سے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے عسکریت پسندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کا راستہ ترک کر کے قومی دائرے میں شامل ہو جائیں۔

اننت ناگ کے کھنہ بل میں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اعلی رہنما صوفی یوسف نے عسکریت پسندوں کی صف میں شامل نونجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گناہوں کو قتل کرنا بند کریں اور اپنا راستہ تبدیل کریں۔

نوجوانوں سے عسکریت پسندی چھوڑنے کی گذارش

انہوں نے کہا 'بندوق سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا'۔

صوفی کا مذید کہنا ہے 'عسکریت پسندوں کی صف میں شامل ہوئے نجوانوں کو چاہئیے کہ وہ ہتھیار چھوڑ کر بی جے پی کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں'۔

یہ بھی پڑھیے
پاکستان گلگت بلتستان کی حیثیت تبدیل کرنے کے درپے: تھنک ٹینک

صوفی محمد یوسف نے ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت کی سخت مزمت کرتے ہوئے قتل میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسطرح کے واقعات امن دشمن عناصر کی کارستانی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details