ضلع اننت ناگ کے اولڈ ٹیکسی اسٹینڈ کھنہ بل میں جدید سہولیات سے آراستہ ملٹی فیسلٹی ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اس بات کی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ایک میٹنگ کے دوران دی۔
میٹنگ میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ، اے سی آر، جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے ایگزیکٹو انجینئر و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر کے قیام کے بارے میں اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران اس بات کی جانکاری دی گئی کہ ’’ملٹی فیسلٹی ڈسٹرکٹ یوتھ سینٹر جدید اور تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہوگا‘‘ اور اس کا مختص کردہ حصہ کئی انڈور گیمز جیسے - ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پارکنگ، جیم اور ریڈنگ روم کی سہولیت بھی دستیاب ہونگی۔
تقریبا 3.5 کروڑ (تین کروڑ پچاس لاکھ) روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ جدید مرکز ضلع میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہوگا۔