اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلباء کو آن لائن درس دیں گے ایس ایس پی اننت ناگ - آپریشن ڈریم

ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے جنوبی کشمیر کے مختلف مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے والے طلباء کو آن لائن کوچنگ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری کی انوکھی پہل
ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری کی انوکھی پہل

By

Published : Sep 3, 2020, 4:32 PM IST

ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے قابل تقلید عمل شروع کرنے کا عزم کیا ہے جس کے تحت وہ جنوبی کشمیر کے ان نوجوانوں کو مفت آن لائن کلاسز دیں گے جو مختلف مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے والے ہیں۔

ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے کہا کہ وہ ہر اتوار کو خواہش مند نوجوانوں کو آن لائن کلاسز دیں گے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ’’آپریشن ڈریم‘‘ کے تحت انہوں نے یہ پہل تب شروع کی تھی جب وہ بطور ایس پی ساؤتھ جموں تعینات تھے۔

ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری کی انوکھی پہل

انہوں نے کہا کہ جموں میں وہ ہر روز صبح 8 بجے سے 10 بجے تک آف لائن کلاسز دیا کرتے تھے، تاہم ایس ایس پی اننت ناگ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا ارادہ تھا کہ وہ جنوبی کشمیر کے طلباء کو بھی مستفید کریں گے مگر کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے وہ ایسا کرنے سے قاصر رہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اب انہوں نے طلباء کو اتوار کے روز آن لائن کلاسز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کلاسز کے اوقات کے بارے میں جلد ہی عوام کو مفصل جانکاری فراہم کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details