اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس ایس پی اننت ناگ کی ڈرائیوروں کے ساتھ میٹنگ

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو مزید روکنے اور رہنمایانہ خطوط پر عمل درآمد کی غرض سے سومو، ٹیکسی ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کے دوران پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں سے مدد طلب کی گئی۔

ایس ایس پی اننت ناگ کی ڈرائیوروں کے ساتھ میٹنگ
ایس ایس پی اننت ناگ کی ڈرائیوروں کے ساتھ میٹنگ

By

Published : Sep 2, 2020, 7:13 PM IST

ایس ایس پی اننت ناگ سندیپ چودھری نے سومو، ٹیکسی ایسوسی ایشن کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔

میٹنگ میں کورونا وائرس کے پیش نظر بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اپنانے اور قصبہ میں ٹریفک جام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ڈرائیورس ایسوسی ایشن سے تعاون دینے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر سومو اسٹینڈ نظام کو بہتر (سٹریم لائن) بنانے پر گفت و شنید کی گئی تاکہ ٹریفک جام پر قابو پایا جا سکے۔

ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ سومو اور ٹیکسیوں میں یونیفائڈ اسٹیکر سسٹم کو متعارف کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی طریقے سے شہر میں داخل ہونے والی مسافر گاڑیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور جام سے نمٹنے کے لئے پولیس اور ٹریفک سے جڑے افراد کے مابین تال میل لازم و ملزوم ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈرائیورس ایسوسی ایشن کے سربراہان و ممبران نے ایس ایس پی کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس اور انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details