اردو

urdu

By

Published : Mar 13, 2021, 5:12 PM IST

ETV Bharat / state

سرینگر جموں شاہراہ بند، مسافر و ڈرائیورز پریشان

وادی کشمیر میں ہو رہی موسلا دار بارشوں کی وجہ سے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گزشتہ کئی روز سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہے۔

سرینگر جموں شاہراہ بند،  مسافرو ڈرائیورز پریشان
سرینگر جموں شاہراہ بند، مسافرو ڈرائیورز پریشان


ٹریفک حکام کے مطابق لگاتار بارش کے سبب شاہراہ کے کئی مقامات پر پسیاں گر آئی ہیں۔اسلئے ہفتہ کے روز بھی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، تاہم شاہراہ کے متاثرہ مقاماتِ کی مرمت کا کام جاری ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے عملہ اور مشینریز کو کام پر لگایا گیا ہے، تاکہ ٹریفک کی بحالی کو جلدی یقینی بنایا جا سکے۔

سرینگر جموں شاہراہ بند، مسافرو ڈرائیورز پریشان
ادھر قومی شاہراہ مسلسل بند رہنے کے سبب جواہر ٹنل کے آر پار سینکڑوں مال بردار و مسافر گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں۔ضلع اننت ناگ کے ویسو قاضی گنڈ کے مقامات پر درماندہ مسافروں و ٹرک ڈرائیورس کا کہنا ہے کہ پانی اور بیت الخلاء کی عدم دستیابی کے سبب انہیں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی روز سے یہاں درماندہ ہیں، تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں کسی بھی طرح کی سہولیت دستیاب نہیں رکھی گئی...جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خیال رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کی مرمت کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے ایک حکمنامہ جاری کیا جس کے مطابق آج یعنی پیر کے روزشاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details