اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: نوگام، کھندرو میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد - کرنل امان اللہ

ضلع اننت ناگ کے نوگام، کھندرو میں فوج کے اشتراک سے اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ: نوگام، کھندرو میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد
اننت ناگ: نوگام، کھندرو میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد

By

Published : Aug 30, 2021, 5:53 PM IST

ضلع اننت ناگ کے نوگام، کھندرو میں سالانہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کرکٹ، فٹ بال اور والی بال سمیت مختلف کھیل کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ فوج کی جانب سے منعقد کیے گئے اسپورٹس ڈے پروگرام میں نوگام، کھندرو سمیت ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں کے طلبہ نے کھیل مقابلوں میں شرکت کرکے اپنے جوہر دکھائے۔

اننت ناگ: نوگام، کھندرو میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد

اس موقع پر کھلاڑیوں نے کہا کہ جسمانی نشوونما، ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرانے کے علاوہ کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب ہونے سے نوجوان سماجی برائیوں خصوصاً منشیات سے دور رہتے ہیں۔

نوجوانوں نے کھیل مقابلوں میں شرکت کرکے فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر کھیل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:کوکرناگ: شترو علاقے کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

اس موقع پر فوج کے کرنل امان اللہ نے اسپورٹس ایونٹ کو کامیاب بنانے اور نوجوانوں کی جانب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر مقامی نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوان ذہنی و جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں بلکہ کھیل مقابلے بلا مذہب رنگ و نسل سبھی انسانوں کو آپس میں جوڑتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details