اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں کھیل مقابلے کا اہتمام - چیس اور کیرم کھیل

محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور جے اینڈ کے اسٹیٹ اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے ضلع سطح پر چیس اور کیرم کھیل مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

اننت ناگ میں کھیل مقابلے کا انعقاد
اننت ناگ میں کھیل مقابلے کا انعقاد

By

Published : Feb 20, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:54 PM IST

یہ مقابلہ ضلع اننت ناگ کے حنفیہ اسکول لالچوک میں منعقد کیا گیا۔ مقابلے کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے کیا۔

اننت ناگ میں کھیل مقابلے کا انعقاد

مقابلہ میں ضلع کے سولہ بلاکس کے مختلف اسکولوں کے اسّی سے زائد طلبا نے حصہ لے کر چیس اور کیرم کھیلا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ یوتھ کے افسر نے کہا کہ 'اس طرح کے پروگرام کا مقصد کھیل کود میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے لئے بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانا ہے تاکہ وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔'

طلبا نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے نوجوانوں کا ٹیلنت ضائع نہیں ہوگا وہیں نوجوانوں کو منشیات اور سماجی برائیوں سے بھی دور رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details