اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو کچل ڈالا - گاڑی کو ضبط

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سڑک حادثہ کے دوران ایک مقامی خاتون فوت ہو گئی۔

اننت ناگ: تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو کچل ڈالا
اننت ناگ: تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو کچل ڈالا

By

Published : Oct 22, 2021, 2:47 PM IST

ضلع اننت ناگ میں کے پی روڈ پر جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک مقامی خاتون راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی۔

مقامی لوگوں نے اگر چہ خاتون کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

فوت ہونے والی خاتون کی شناخت اننت ناگ کے ایف ایم گلی، کے پی روڈ کی رہنے والی 52 سالہ حسینہ بیگم زوجہ محمد یوسف کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

اننت ناگ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے، وہیں گاڑی کو ضبط کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details