یوم اطفال کی مناسبت سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بوائز ڈگری کالج میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں کے لیے پینٹنگ اینڈ ڈرائنگ مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ اور ہیلپ لائن بجبہاڑہ کے اشتراک سے منعقدہ اس مقابلے میں سینکڑوں کی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا۔
پینٹنگ اینڈ ڈرائنگ مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جسمانی طور مخصوص بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن کے صدر جاوید احمد ٹاک سب جج رافیہ حسن خاقی بھی موجود رہے۔