اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: نالے میں گرنے سے فوجی جوان ہلاک - جموں و کشمیر

ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت عامر حسین وانی ساکنہ کوٹہاڑ نوگام شانگس اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے جو 56 آر آر کے ساتھ وابستہ تھا۔

نالے میں گرنے سے فوجی جوان ہلاک
نالے میں گرنے سے فوجی جوان ہلاک

By

Published : Aug 7, 2020, 5:29 PM IST

شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کٹواڑ گلی میں جمعرات کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک فوجی اہلکار کی پیر پھسل کر نالے میں گرنے کے بعد موت ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے فوجی اہلکار معمول کی گشت پر تھا اس دوران وہ ایک گہرے نالے میں گر گیا۔ اگر چہ اس کو بچانے کی کوشش گئی تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔

ہلاک شدہ فوجی اہلکار کی شناخت عامر حسین وانی ساکنہ کوٹہاڑ نوگام شانگس اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے جو 56 آر آر کے ساتھ وابستہ تھا۔ ہلاک شدہ اہلکار کو پوسٹ مارٹم کے لئے بارہمولہ روانہ کیا گیا۔ وہیں شانگس اننت ناگ میں اہل خانہ اور مقامی افراد ان کی لاش کا انتظار کر رہے ہیں۔

دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details