ضلع اننت ناگ میں فوج کی 3آر آر سے وابستہ ایک اہلکار کی رائفل گم ہونے کے بعد فوج کی جانب سے رائیفل کو واپس کیے جانے کے اعلانات کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق فوج کی تین آر آر سے وابستہ اہلکار سرہامہ علاقہ میں منگل کی دوپہر گشت کر رہے تھے جس دوران ان کی ایک رائیفل کھو گئی ہے۔
واقعہ پیش آنے کے بعد فوج نے سرہامہ علاقے کی مساجد میں رائیفل گم ہونے کے بارے میں اعلان کرایا اور لائوڈ اسپیکر کے ذریعے گمشدہ رائیفل کو واپس کرنے کی اپیل کی گئی، تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ رائیفل کس اثناء میں گم ہو گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق فوج کی جانب سے اس معاملے میں مقامی افراد سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی، تاہم سہ پہر رائفل کو کیمپ سے ہی بازیاب کیا گیا۔
واضح رہے کہ سرہامہ علاقے میں فوج کی تین راشٹریہ رائیفل کا ایک کیمپ برسوں سے قائم ہے۔