بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی نائب صدر صوفی محمد یوسف نے جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن (جے کے سی اے) میں مبینہ دھاندلی کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پوچھ تاچھ کا خیر مقدم کیا ہے۔
اننت ناگ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے کہا کہ ’’یہ مسئلہ طویل عرصے سے التوا میں ہے اور اس سلسلہ میں فاروق عبداللہ کو سمن جاری کرنا ایک خوش آئند قدم ہے۔‘‘ صوفی نے کہا کہ اگر ڈاکٹر فاروق واقعی بے گناہ ہے تو انہیں تحقیقات سے اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ اور نہ انہیں تحقیقات سے گھبرانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں تمام دھاندلیوں پر سے پردہ ہٹانا چاہتی ہے اور آئندہ دنوں میں اس مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: جے کے سی اے بدعنوانی کیس: فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ