موسم نے پھر بدلی کروٹ، میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی میں بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی سال رواں کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
کہیں درمیانی درجے سے بھاری برفباری کے باعث چلہ کلاں کی شدید سردی نے لوگوں کو کپکپا دیا ہے۔
جب کہ دن بھر ہوئی برفباری کے باعث وادی میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی اور وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
مسلسل برفباری سے عوامی مفلوج ادھر اننت ناگ کوکرناگ رابطہ سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے قابل بنانے کے لئے پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے مشین لگائی گئی ہے۔
پی ایم جی ایس وائی کے جونئر اسیسٹنٹ مدثر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج صبح سے ہی اننت ناگ کوکرناگ شہر پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہے گی کہ اننت ناگ کوکرناگ رابطہ سڑک کو ترجیحات کی بنیاد پر برف اٹھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی برف میں تھوڑی کمی واقع ہوگی۔
مزید پڑھیں:بی جے پی رہنما درخشاں اندرابی نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی
پی ایم جی ایس وائی کوکرناگ حلقہ کے اندرونی رابطہ سڑکوں سے بھی برف ہٹانے کا کام عمل میں لایا جائے گا، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں تک ہلکی سے بھاری فباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 06جنوری2020 کی صبح سے ہی موسمی صورتحال میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیابی رات سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں رواں سال کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
اس کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں بھی سال نو کی پہلی اور چلہ کلاں کی دوسری برفباری ریکارڈ کی کی گئی۔