اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں بھی برف ہٹانے کا کام جاری

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں گذشتہ دنوں ہوئی زبردست برف باری کی وجہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ میں بھی برف ہٹانے کا کام جاری
اننت ناگ میں بھی برف ہٹانے کا کام جاری

By

Published : Jan 14, 2021, 4:59 PM IST

جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں ابھی بھی برف کی پرتیں سڑکوں پر جمی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی سڑکوں پر برف ہونے کی وجہ سے عوام کے لیے نقل و حمل میں دشواری پیش آرہی ہے۔

اننت ناگ میونسپل کونسل کے صدر ہلال احمد شاہ نے کہا کہ برف سے پیدا شدہ صورتحال سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

اننت ناگ میں بھی برف ہٹانے کا کام جاری

جب کہ سڑکوں کے کناروں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے اب ٹریفک جام لگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: انڈین یوتھ کانگریس کی کال فار یوتھ ان پالیٹکس مہم کا آغاز

اس کا ازالہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ضلع صدر مقام کی تمام سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹایا جا رہا ہے اور کونسل کا پوار عملہ عوام کو ہر طرح کی راحت پہنچانے کے لیے متحرک ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کونسل کا کام عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرناہے اور اس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details