اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snow Clearance On Margantop مرگن ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام جاری - ٹریفک مرگن ٹاپ پر

صوبہ جموں کے کشتواڑ مڑواہ نامی علاقے کو کشمیر صوبے کے جنوبی ضلع اننت ناگ سے جوڑنے والی رابطہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔Snow Clearance On Margantop

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 14, 2022, 6:32 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ اور صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ کے درمیان سفید چادر سے ڈھکے مرگن ٹاپ رابطہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ مختلف محکموں کے اشتراک سے مرگن ٹاپ تک رابطہ سڑک سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔Snow Clearance On Margantop

مرگن ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام جاری
پی ایم جی ایس وائی کے ایکزیکٹیو انجنئیر سعید اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات کی جانب سے جو پیش گوئی کی گئی تھی کہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری ہوسکتی ہے، جس کے بعد مرگن ٹاپ اور اس سے ملحقہ کئی پہاڑی علاقوں پر کافی برف باری ہوئی تھی جس کو ہٹانے کی غرض سے گاورن مڑواہ رابطہ سڑک پر گزشتہ کئی روز سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوکرناگ سے مرگن ٹاپ تک رابطہ سڑک سے پوری طرح سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مڑواہ کی تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بھی وہ برف ہٹانے میں لگے ہوئے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ چند روز کے اندر مذکورہ سڑک کو ٹریفک کی آواجاہی کے لئے بحال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Government Ignore to Rescue Chacha: موت کی وادی کے ریسکیو چاچا حکومت کی نظروں سے اوجھل

ABOUT THE AUTHOR

...view details