اننت ناگ - کشتواڑ رابطہ سڑک Anantnag - Kishtwar Roadپر برف ہٹانے کا کام رواں ماہ کی پہلی تاریخ سے جاری ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ موسم سازگار رہنے کی صورت میں اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے ٹریفک کی آمدورفت بحال Snow Clearance at Sinthan Topہو جائے گی۔
جنوبی کشمیر South Kashmirکے ضلع اننت ناگ کو صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ سے جوڑنے والی سنتنھن شاہراہ گزشتہ برس بھاری برفباری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند کر دی گئی تھی۔ Sinthan Top Closed for Traffic due to snowfallشاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کیے جانے کے لیے رواں ماہ سے ہی برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
265 کلومیٹر طویل اننت ناگ - کشتواڑ رابطہ سڑک پر کام کرنے والے افراد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقہ میں موسم کی خرابی کے سبب برف ہٹانے میں کافی دشواریاں پیش آ رہی ہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’موسم سازگار رہنے کی صورت میں اپریل کے پہلے ہفتے تک شاہراہ پرسے برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔‘‘