اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vehicle Plunges into Gorge اننت ناگ میں گاڑی لڑھکنے سے چھ مسافر زخمی - اننت ناگ میں سڑک حادثہ

اننت ناگ کے سریگفوارہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک مسافر بردار گاڑی سڑک سے لڑھک کر نالہ میں جاگری۔ اس حادثہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہےجنہیں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 12, 2023, 5:46 PM IST

Updated : Jan 12, 2023, 6:49 PM IST

Six passengers injured as vehicle plunges into gorge in Anantnag

اننت ناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک مسافر بردار گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالہ میں جاگری۔ گاڑی میں سوار چھ افراد کو زخمی حالت میں علاج ومعالجہ کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کے کلان سریگفوارہ اننت ناگ میں ایک مسافر بردار گاڑی زیر نمبر JK03A-4763 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نالہ میں گر گئی۔گاڑی میں سوار چھ مسافر زخمی کو فوری طور علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Accident In Budgam بڈگام میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں ڈرائیور کی موت، 7 دیگر زخمی

زخمی مسافروں میں سے چار کی شناخت فریدہ بیگم زوجہ فاروق احمد ڈار، منتظر احمد بٹ، حاجرہ بانو زوجہ گل محمد وانی اور غلام حسن وگے کے طور پر ہوئی ہے۔زخمیوں کو ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں سے ان میں سے دو کو ترجیحی علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

Last Updated : Jan 12, 2023, 6:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details