بھگوان کرشن کی یوم پیدائش کے موقع پر اننت ناگ کے مٹن میں واقع معروف سوریہ مندر میں جنماشٹمی کی تقریب کا اہتمام ہوا۔
اگرچہ مٹن سے ہر سال اس موقع پر بھگوان کرشن کی ایک بڑی جھانکی نکالی جاتی تھی تاہم اس سال کورونا کی سنگین صورتحال کی وجہ سے یہ تقریبات منسوخ کی گئی اور بڑی ہی سادگی کے ساتھ مندر کے احاطے میں پوجا ارچنا اور کرشن لیلا کا اہتمام ہوا۔