اردو

urdu

ETV Bharat / state

سکھوں نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا - kashmir news

سکھ لیڈر گیانی سنگھ نے کہا کہ سات فروری کو انہوں نے ایل جے کے سامنے تمام جائز اور دیرینہ مطالبات رکھے جس پر ایل جی کا مثبت جواب ملا جو ایک خوش آئند بات ہے۔

سکھوں نے کیا لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ
سکھوں نے کیا لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ

By

Published : Feb 12, 2021, 7:38 PM IST

ضلع اننت ناگ کی سکھ برادری سے وابستہ ایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ان کی مختلف مانگوں کو غور سے سنا گیا اور تمام جائز مانگوں کو حل کرنے کی یقین دہانی کی گئی جس پر وہ ایل جی کے مشکور ہیں۔

سکھوں نے کیا لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ



ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے وفد کے لیڈر گیانی راجندر سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں سکھ طبقہ سے وابستہ افراد کو اقلیت میں ہونے کے باوجود ابھی تک اقلیت کا درجہ نہیں دیا گیا لہذا ان کی مانگ ہے کہ انہیں اقلیت کے زمرے میں لایا جائے۔

مائیگرنٹ پنڈتوں اور پہاڑی طبقہ کی طرح انہیں نوکریوں میں ریزرویشن دی جائے۔ وہیں کشمیر یونیورسٹی میں مہاراجہ ہری سنگھ کے نام پر سکھوں کے لئے ایک علیحدہ کرسی رکھی جائے۔

گیانی سنگھ نے کہا کہ سات فروری کو انہوں نے ایل جے کے سامنے یہ تمام جائز اور دیرینہ مطالبات رکھے جس پر ایل جی کا مثبت جواب ملا جو ایک خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے ان کے تمام دیرینہ مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details