اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sikh Community Celebrated Baisakhi: جموں و کشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا - جموں وکشمیر میں سکھ برادری

جموں وکشمیر میں سکھ برادری نے بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عزت و احترام سے منایا۔ بیساکھی سکھ مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہر سال 13 اور14 اپریل کو خالصہ پنتھ کے قیام اور فصلوں کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔Sikh Community Celebrated Baisakhi

Sikh Community Celebrated Baisakhi: جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا
Sikh Community Celebrated Baisakhi: جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

By

Published : Apr 14, 2022, 11:12 PM IST

Updated : Apr 16, 2022, 4:13 PM IST

سرینگر میں بیساکھی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیاSikh Community Celebrated Baisakhi In Srinagar

srinagar

وادی کے اطراف و اکناف میں واقع گرداوروں میں جمعرات کی صبح سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سری نگر میں کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی۔ اس گروارے میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد و زن اور بچے اور عمر رسیدہ لوگ شامل تھے، نے حاضر ہو کر پوجا پاٹ کی۔

اس موقع پر عیقدت مندوں کے لئے ایک خاص لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ گرد وارے پر تعینات رضا کار عقیدت مندوں کو ایک ایک کرکے اندر جانے کی اجازت دے رہے تھے۔ ایک عقیدت مند نے بتایا کہ امسال ہم بہت ہی اچھی طرح یہ تہوار منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا کی وجہ سے ہم یہ تہوار اچھی طرح سے نہیں منا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امن و آشتی اور کورونا وبا کے مکمل خاتمے کے لئے دعائیں کیں۔

ترال میں دھوم دھام سے منایا گیا بیساکھی کا تہوارSikh Community Celebrated Baisakhi In Tral

tral

وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی بیساکھی کا تہوار سکھ برادری نے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ اس سلسلے میں سیموہ، دیور، چھترگام، چندری گام، ہفو، دھرم گنڈ، نانر اور دیگر دیہات کے گردوارے سجائے گیے تھے، جہاں خصوصی پوجا پاٹ اور شبد کیرتن کی مجالس کا اہتمام کیا گیا۔عقیدت مندوں کے لیے خصوصی لنگر بھی لگایے گیے تھے۔

اس موقع پر عالمی امن کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی مسلمانوں نے سکھ برادری کے گھروں میں جا کر ان کو مبارکباد پیش کی۔ اس دوران کئی سیاسی لیڈروں نے بھی ترال کے مختلف گردواروں میں حاضری دیکر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی۔ وہیں بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے دیور اور نانر دیہات کا دورہ کر کے سکھ سنگھت کو مبارکباد پیش کی جبکہ اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما اوتار سنگھ نے مونگہامہ ، چھترگام اور چندریگام جاکر خصوصی پوجا پاٹ میں شمولیت کی۔

اس موقع پر عقیدت مندوں نے بتایا کہ بیساکھی کا یہ تہوار دھوم دھام اور مزہبی ہم آہنگی سے منایا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی لیڈر اوتار سنگھ ترالی نے بتایا کہ ترال کی سرزمین ہمیشہ سے ہی بھائی چارے کے لیے مشہور رہی ہے اور موجود دور میں جبکہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے ہمیں چاہیے کہ تمام مزاہب کے لوگ آپس میں اتفاق سے رہیں۔

کشتواڑ میں بیساکھی کا تہوار خوش کے ساتھ منایا گیاSikh Community Celebrated Baisakhi In Kishtwar

kishtwar

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بیساکھی کا تہوار خوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی نیل گنگویشور مندر بھنڈارکوٹ میں ہزاروں عقیدت مندوں نے نیل گنگویشوری مندر میں جا کر درشن کیا۔ اس دوران بھنڈارکوٹ تا بندرابن مندر میں بھنڈارا کا بھی ایوجن کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما، ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ ،ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر سنگھ، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر آشیش گفتا بھنڈارکوٹ موجود رہے اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

ایس ایس پی کشتواڑ نے اس دن پر چوگان میدان میں بیساکھی کے تہوار پر دنگل منعقد کیا۔ اس پروگرام میں ہندو مسلم نے مل کر شرکت کی۔ وہیں اس دوران ایس ایس پی کشتواڑ نے کہا کہ کشتواڑ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی گئی۔Sikh Community Celebrated Baisakhi

کولگام میں بیساکھی دھوم دھام سے منایا گیا

kulgam

وادی کے اطراف و اکناف میں واقع گرداوروں میں جمعرات کی صبح سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔ اس سلسلے میں کولگام میں بھی بیساکھی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ نے بیساکھی کے تہوار پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ بٹ نے میر بازار سنگھ صبا گوردوارہ میں حاضری دی اور سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اہم تہواروں اور مقدس مواقع کو آپسی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول میں منانے کی روایت کو اجاگر کیا اور بیساکھی کا تہوار ہماری زندگیوں میں خوشی کے کر آئے۔ انہوں نے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان امن وسکون اور ہم آہنگی کی دعا کی۔

بارہمولہ میں بیساکھی عقیدت و احترام سے منایا گیا

baramulla

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج سکھوں کا تہوار بیساکھی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ایک تقریب بارہمولہ کے چٹھی پادشاہی میں منعقد ہوئی اور دوسری تقریب سنگھ پورہ علاقے میں ہوئی۔ اس تقریب میں سکھ برادری سے وابستہ مرد اور خواتین شامل ہوئے۔ اس موقع پر ایک مقامی سردار نے بتایا کہ آج ہم بیساکھی کا تہوار منا رہے ہیں اور ہم کافی خوش ہے۔ ہمارے علاقے کے مسلمان بھی ہمارے تہوار میں شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہے کہ یہ تہوار کشمیر اور ملک بھر میں امن کا پیغام لائے۔

اننت ناگ کے مٹن میں بیساکھی کا تہوار Besakhi celebrated at Mattan

mattan anantnag

پورے ملک کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ کے مٹن میں بیساکھی کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں وادی کے سبھی اضلاع سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور خصوصی پوجا پاٹ کی مجلس میں حصّہ لیا۔ اس موقع پر مٹن کے سکھ سنگت کی جانب سے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھوں کے مذہبی لیڈروں نے گرونانک اور گرو گوبند سنگھ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

وہیں عقیدت مند نے بتایا کہ بیساکھی کا تہوار بڑے ہی مزہب و ملت کے ساتھ منایا جاتا ہے، جبکہ تقریباً 14 علاقوں سے تعلق رکھنے والے سکھوں نے آج مٹن صاحب گردوارے میں حاضری دی۔باہر سے آئے ہوِئے عقیدت مندوں کے مطابق وہ آج مٹن صاحب گردوارے میں آکر خوش ہوئے کیونکہ آج اس تہوار کے موقعہ پر انہیں کسی طرح کا ڈر نہیں محسوس نہیں ہوا۔ عقیدت مندوں کی طرف سے محکمہ صحت، میونسپلٹی، بجلی، جل شکتی اور دیگر محکموں کے ملازمین کو تعینات کیا گیا تھا۔ سکیورٹی کے حوالے سے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔ وہیں گرنتھی ستنام سنگھ نے بتایا کہ مسلم برادری نے حسب روایت ہمارا حوصلہ بڑھایا، جبکہ آج بھی مٹن میں ہندو، مسلم، سکھ اتحاد کی جھلک دیکھنے کو ملی۔

شوپیان میں بیساکھی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا Baisakhi celebrated in Shopian

shopian

جموں و کشمیر میں سکھ برادری نے خالصہ پنتھ کے قیام اور فصلوں کی کٹائی کی خوشی میں منایا جانے والا بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بھی سکھ برادری سے وابستہ افراد کا گردواروں اور دوسرے مذہبی مقامات پر تانتا بندھا رہا۔ ضلع شوپیاں کے بنہ گام علاقے میں سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے سے ہی گردوارے پر حاضری دینا شروع کر دیا تھا۔ اس موقع پر سکھ عقیدت مندوں کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کشمیری مسلمان اور کشمیر پنڈت سکھوں کو بیساکھی کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نظر آئے۔

پلوامہ میں بیساکھی کے موقع پر تقریب کا اہتتمام

shadi marg pulwama

جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش و خروش اور دھوم دھام کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تہوار تقریباً دو سال کے بعد اس طرح منایا گیا۔ کورونا وبا کی وجہ سے یہ تہوار نہیں منایا جا سکا تھا۔ اس ضمن میں آج ضلع پلوامہ کے گردوارہ چھٹی بادشاہ شادی مرگ میں سب سے بڑی تقریب کا اہتتمام کیا گیا، جہاں پر جموں وکشمیر سے آئے ہوئے سکھ مزہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چوہدری اور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے بھی گردوارہ پر حاضری دی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے سکھ مزہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس بیساکھی تہوار کی مبارکباد پیش کی اور انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں ہندو سکھ مسلم اتحاد قائم رہے۔ اس موقع پر گوردوارہ میں جموں و کشمیر کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

قاضی آباد میں بیساکھی کا تہوار بڑے جوش وجزبے کے ساتھ منایا گیا Baisakhi Festival in Deedarpora Qaziabad

qaziabad

جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز جہاں وادی بھر میں سکھ برادری نے بیساکھی کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عزت و احترام سے منایا۔ وہیں سکھ برادری نے دیدار پورہ قاضی آباد گردوارہ میں بیساکھی کا تہوار بڑے جوش وجزبے کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر نینشل کانفرنس کے سینیئر لیڈر شفقت علی وٹالی نے دیدار پورہ گردوارہ جاکر سکھ برادری کے ساتھ بیساکھی کا تہوار منایا اور سکھ برادری کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر :کورونا وبا کے پیش نظر سادگی کے ساتھ بیساکھی کا تہوار منایا گیا

بیساکھی سکھ مذہب کا سب سے بڑا تہوار ہے، جو ہر سال 13 اور 14 اپریل کو خالصہ پنتھ کے قیام اور فصلوں کی کٹائی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ اس دوران دیداد پورہ میں واقع گرداوروں میں جمعرات کی صبح سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔ اس تہوار کے موقع پر سکھ برادری نے وادی میں امن شانتی اور بھائی چارے کے لئے دعا کی اور مسلم برادری کو اس تہوار پر ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ Sikh Community Celebrated Baisakhi

Last Updated : Apr 16, 2022, 4:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details