اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں، ضلع پلوامہ اور ضلع اننت ناگ کے کئی مقامات پر اسٹیٹ انوسٹگیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے بدھ کی علی الصبح چھاپے مارے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹیٹ انویسٹگیشن ایجنسی، پولیس، سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی علی الصبح جنوبی اضلاع شوپیاں، پلوامہ اور اننت ناگ میں چھاپے مارے، ایس آئی نے، شوپیاں کے اگلر علاقہ اننت ناگ ضلع کے مومن آرونی بجبہاڑہ اور پلوامہ کے ایک علاقہ میں چھاپے مارے۔
چھاپوں کے دوران مشترکہ ٹیم نے مبینہ طور کئی مقامات پر کچھ الیکٹرانک آلات وغیرہ ضبط کئے ہیں چھاپہ مار کارروائی اے ٹی ایم بینک گارڈ سنجے شرما کی ہلاکت کے معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 14/2023 کے سلسلہ میں انجام دی گئی جسے حال ہی میں نا معلوم بندوق برداروں نے ہلاک کیا تھا۔ اس سے قبل متعلقہ کیس کے سلسلہ میں وادی کشمیر کے 9 مقامات پر چھاپہ مارے گئے تھے۔